ہمارے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں سوال جواب کا کسی کو حق نہیں،شاہ محمود قریشی
ایٹمی اثاثوں اور پروگرام پر قومی اتفاق رائے ہے،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں ہم سے سوال جواب کرے۔ ایٹمی اثاثوں اور پروگرام پر قومی اتفاق رائے ہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ سینیٹ کے فلور سے ایک بیان داغہ گیا۔ اسحاق ڈار نے یہ بیان سینیٹ کے فلور پر کیوں دیا۔ اس کی شدت اتنی تھی کہ ترجمان دفتر خارجہ کو وضاحت کرنا پڑی۔ ممتاز زہرہ نے کہا ہمارا نیوکلیئر پروگرام کسی ایجنڈے پر نہیں۔ انہوں نے فرمایا کسی فنانشل انسٹیٹیوشن کے ایجنڈے پر بھی نہیں اور نہ ہی کسی انٹرنیشنل فورم پر یہ زیربحث ہے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار حکمران خاندان کے سمدھی ہیں۔ فلور آف داہاؤس پر جب ایک منسٹر بیان دیتا ہے تو اسے ذاتی بیان نہیں کہا جائے گا۔ اسحاق ڈار وزیرخزانہ ہیں اور بات ایٹمی پروگرام پر کررہے ہیں۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ کیا آپ سے اس قسم کا مطالبہ کیا گیا؟ اگر نہیں کیا گیا تو آپ نے اتنا بڑا بیان کیوں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کہا جاتا ہے ہمارا سیکیورٹی سسٹم مناسب نہیں جو کہنا غلط ہے۔ ہمارا سسٹم ناصرف سیکیور بلکہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے معیار سے مطابقت رکھتا ہے۔ رضاربانی نے بھی کہا کہ اس بیان کے بعد لازم ہے کہ عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ جو قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ حقیقت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سینیٹ کے سیشن کا مطالبہ ن لیگ اور پی پی کے سینیٹرز کررہے ہیں۔ اس جوائنٹ سیشن میں وزیراعظم پاکستان پالیسی بیان دیں۔ اگر سمجھتے ہیں کہ حساس باتیں ہیں تو ان کیمرہ سیشن لیا جاسکتا ہے۔ حکومت کے سینیٹر وزیراعظم سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وضاحت کریں۔
انہوں نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات ماننے کے باوجود وہ معاہدہ کیوں نہیں کرپا رہے۔ سٹاف لیول ایگریمنٹ منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچ رہا۔ وزیراعظم عوام کو بتائیں کہ بڑھتی دہشتگردی پر اعتماد میں کیوں نہیں لیا جارہا۔ کے پی اور بلوچستان میں واقعات آپ کے سامنے ہورہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جوہمارا آزمایا ہوا دوست ہے۔ اس نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ بھارت کے وزیراعظم پاکستان عوام سے مخاطب ہورہے ہیں۔ بھارت اور آرایس ایس کی سوچ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 2 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- ایک گھنٹہ قبل

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 2 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنےکیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کر ے گا:منیر اکرم
- 5 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل