Advertisement
پاکستان

اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان

کل پولیس میرے گھر میں دیوار توڑ کر داخل ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 19th 2023, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کل پولیس میرے گھر میں دیوار توڑ کر داخل ہوئی، گھر میں اس وقت صرف بشریٰ بیگم اور چند ملازم تھے، پولیس نے گھر پر دھاوا بولا اور چیزیں لوٹ کر لے گئے، ان پر مقدمہ درج کراؤں گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھر پر حملہ کرنے والے پولیس والوں پر مقدمہ درج کرائیں گے، آج قانونی ٹیم سے مشاورت کر لی ہے، توہین عدالت کا کیس بھی درج کرائیں گے، اس طرح کی انتقامی کارروائی کبھی کسی کیئر ٹیکر حکومت نے نہیں کی، ظل شاہ جیسے ملنگ آدمی کو تشدد کر کے قتل کر دیا، ظل شاہ ایک پیار بانٹنے والا شخص تھا، اس کا پہلے مقدمہ میرے اوپر درج کیا بعد میں کہا حادثہ ہوا۔

 عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، کل میرے پیچھے زمان پارک کو لوٹا گیا، قوم مجھے جانتی ہے میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، میرے گھر کے تالے بھی توڑے گئے، قوم سے پوچھنا چاہتا ہوں میں نے کیا جرم کیا ہے، میرے اوپر غداری سمیت 96 مقدمات درج کیے جا چکے، کیس وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود مجرم ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگر آپ نے دیکھنا ہے یہ مجرم ہیں یا نہیں تو گوگل کر کے دیکھ لیں، نواز شریف کی چوری کا عالمی اخباروں، کتابوں میں بھی ذکر ہے، زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا گیا ہے، آرمی چیف نے غداری کی ان کو ہمارے اوپر بٹھا کر، یہ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، میرے اوپر قاتلانہ حملہ ان لوگوں نے کرایا، زرداری نے اپنا بیٹا ہمارے اوپر مسلط کر دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو ہمارے اوپر ظلم کرنے والوں کو پنجاب میں لگا دیا، آج اپنی قوم سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں، فیصلے کرنے والے لوگ اس تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، 8 مارچ کو انتخابات کیلئے اعلان کیا گیا، ہم اپنی انتخابی ریلی شروع کرنے لگے تو پولیس نے راستے بند کر دیئے، انتخابات کی مہم کا آغاز کیا تو دفعہ 144 نافذ کر دی، ہماری ریلی پر آنسو گیس، شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتا تھا یہ ہمیں اشتعال دلوانا چاہتے ہیں، ان سب ہتھکنڈوں کا ایک ہی مقصد تھا کہ انتخابات ملتوی ہو جائیں، یہ 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 ہار گئے، یہ اسی لیے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، دوسرے دن میچ کی وجہ سے ریلی کی اجازت نہ دی، تیسرے دن ریلی لاہور کی تاریخی ریلی نکالی، جنہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی وہ اقتدار میں بیٹھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے اسلام آباد سے کیس لاہور شفٹ کرنے کی درخواست دی، میں نے صرف حاضری لگانی تھی جس سے جان کو خطرہ تھا، زمان پارک میں گھر کے اندر شیلنگ کی گئی، میں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ عدالت پیش نہیں ہوں گا، مجھے یہ گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، یہ مجھے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ چاہتی ہے میں جیل چلا جاؤں اور یہ انتخابات ٹمپر کر سکیں، ہم نے عدالت میں ایشورٹی بانڈ جمع کر جب کہا کہ عدالت پیش ہوجاؤں گا تو پھر گھر پرحملہ کیوں کیا گیا؟عمران خان جو کارکن کھڑے ہوئے وہ ڈرے تھے کہ مجھے قتل کر دیں گے، میں نے کارکنوں کو کہا میں گرفتاری دینے جا رہا ہوں، کارکنوں نے منع کر دیا کہ یہ آپ کو قتل کر دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کل اسلام آباد پیشی پر جانے لگا تو گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا تھا، مجھے آئیڈیا تھا کہ یا تو گرفتار کر لیں گے یا قتل کر دیں گے، راستے میں ہماری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا، بال بال بچے، کل انہوں نے پورا اسلام آباد بند کر رکھا تھا، یہ مجھے اکیلا کر کے جوڈیشل کمپلیس میں لے جانا چاہتے تھے، انہوں نے پلان کیا تھا وہاں قتل کر دیں یا بلوچستان لے جائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میرے ساتھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں گیا وہاں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، اسلام آباد میں انہوں نے پہلے ہی آنسو گیس شیلنگ شروع کر دی، ان کا مقصد تھا افراتفری پھیلا کر حالات خراب کیے جائیں، بڑی مشکل سے جوڈیشل کمپلیکس دروازے پر پہنچا، گھنٹہ وہاں کھڑا رہا، جب داخل ہوا تو وہاں نامعلوم افراد نظر آئے اور پولیس ہی پولیس تھی۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے کارکنوں پر پولیس نے تشدد کیا، یہ دو مہینے سے مجھے قتل کرنے کے پروگرام بنا رہے ہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ عمران خان زندہ رہا تو دوبارہ جیت جائے گا، یہ ڈر رہے ہیں کہ آگیا تو ہماری چوری پھر پکڑی جائے گی، کل گاڑی تیزی سے باہر نہ نکالتا تو وہاں قتل عام ہونے کا خطرہ تھا، کل مجھے بہت غصہ تھا، شکر ہے خطاب نہیں کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا قائد اعظم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا چاہتے تھے، ہائیکورٹ کے جج طارق سلیم نے کہا کہ عمران خان کے گھر جانا ہے تو ایس پی جائے گا، لیکن میرے گھر میں تو پولیس کی ساری نفری داخل ہو گئی، انہوں نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کی، میرے گھر کا دروازہ کس قانون کے تحت توڑا، کبھی پلاسٹک کی بوتل میں بھی پٹرول بم بنے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، یہ جھوٹی عورت پختونوں کو دہشت گرد کہہ رہی ہے، ان لوگوں کو پاکستانیوں کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف ذاتی مفادات کیلئے سب کر رہے ہیں، تحریک انصاف پاکستانیوں کو ایک قوم بنا رہی ہے، ظلم کے خلاف قوم اب کھڑی ہو رہی ہے، مجھے خوشی ہے میری قوم اب جاگ گئی ہے، قوم فیصلہ کر چکی مر جائیں گے غلامی قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان سب کے ہاتھ سے گیم نکل چکی ہے، اگر یہ باز نہ آئے تو لوگ سری لنکا کو بھول جائیں گے، ارشد شریف کا منہ بند کرنے کیلئے قتل کر دیا، بدھ کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ ایک عوامی ریفرنڈم ہوگا، میں جو حالات دیکھ رہا ہوں یہ تھمنے والے نہیں ہیں، لاہور کے لوگ بدھ کو مینار پاکستان اکٹھے ہوں۔

Advertisement
شائقینِ کرکٹ کو پی ایس ایل کے پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت مل گئی

شائقینِ کرکٹ کو پی ایس ایل کے پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت مل گئی

  • 5 hours ago
حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا خوف،نیتن یاہو نے مذہبی تقریب منسوخ کر دی

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا خوف،نیتن یاہو نے مذہبی تقریب منسوخ کر دی

  • 8 hours ago
اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں پائیدار امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں پائیدار امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

  • 4 hours ago
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار، ریگولیٹری فریم ورک آخری مرحلے میں داخل 

پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار، ریگولیٹری فریم ورک آخری مرحلے میں داخل 

  • 9 hours ago
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ، شرح سود میں 1 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ، شرح سود میں 1 فیصد اضافہ

  • 9 hours ago
جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت تمام 14 افراد جانبحق 

جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت تمام 14 افراد جانبحق 

  • 4 hours ago
پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا،مذاکراتی عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ، عباس عراقچی

پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا،مذاکراتی عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ، عباس عراقچی

  • 9 hours ago
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟

  • 9 hours ago
 روس ایران اور خطے کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، پیوٹن کی عراقچی سے ملاقات

 روس ایران اور خطے کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، پیوٹن کی عراقچی سے ملاقات

  • 3 hours ago
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا

’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا

  • 7 hours ago
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

  • 9 hours ago
شہباز شریف کی وزارت منصوبہ بندی کو قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

شہباز شریف کی وزارت منصوبہ بندی کو قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

  • 7 hours ago
Advertisement