ریلیف چاہئے تو عمران خان کل دوپہر 2 بجے تک کمرہ عدالت میں حاضر ہوں:لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔


عدالت نےتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف چاہئے تو عمران خان کل دوپہر 2 بجے تک کمرہ عدالت میں حاضر ہوں،یہ نہیں ہوگا کہ سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس شہباز رضوی کی عدالت میں 2 رکنی بنچ نے کی،عدالت نے کہا کہ حفاظتی ضمانت پر دستخط عمران خان کے اپنے نہیں ہیں ،عمران خان کے دستخط سکین شدہ لگ رہے ہیں۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ میں ایک مرتبہ فائل دیکھنا چاہتا ہوں،عدالت نے کہا کہ یہ دستخط عمران خان کے سکین شدہ ہیں ،سکین شدہ دستخط قابل قبول نہیں ہوتے ۔
وکیل نے کہا کہ عمران خان کل عدالت پہنچ جائیں گے ، عدالت نےتنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ریلیف چاہئے تو عمران خان کل دوپہر 2 بجے تک کمرہ عدالت میں حاضر ہوں،یہ نہیں ہوگا کہ سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ وہاں حالات خراب ہیں، سکیورٹی ایشو ،باہر نکلتے ہیں تو مقدمات درج کر لئے جاتے ہیں ،عدالت نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کل سوا2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago





