جی این این سوشل

تجارت

امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا

خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے خواتین کے ریپ اور قتل کا ڈراما رچانا چاہتی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ کس سطح کی بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سرٹیفائیڈ مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ شخص یقینی طور پر ان خوف ناک کہانیوں کو ایک سازش کے جواز میں چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کررہا ہے جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ  نہایت واجب الاحترام خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا جیسے پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال کی پاداش میں انہیں اس فسطائی حکومت کی جانب سے بنایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد

گجرات: ریلوے اور ہوابازی کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں۔

گجرات میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے جدیدپاکستان کی بنیادرکھی اورملک میں میرٹ کاکلچرمتعارف کرایا۔انہوں نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوکمزورکیا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، احسن اقبال

کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا،وزیر منصوبہ بندی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا،  احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھا جسے تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔ حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے ریڈ لائن کراس کی،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll