جی این این سوشل

پاکستان

موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک

لاہور: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر پچاس نہیں بلکہ سو روپے کا ریلیف ملے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر پچاس نہیں بلکہ سو روپے کا ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ لوئر کلاس کے لوگ دیکھے ہیں، تین چار بچے ہیں، خود اوربیگم موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں، موٹر سائیکل سواروں کے لیے تیل کی قیمت کم کر دی جائے گی۔

ہم نے پچاس روپے کی کمی کا کہا تھا وزیر اعظم نے کہا فرق 100کا ہونا چاہیے،وزیراعظم نے ہمیں 6 ہفتے دیئے ہیں، سختی سے کہا کہ اسکیم بنائیں۔

امیر سے لینے والے پیسے غریب پر خرچ کر دیئے جائیں گے، امیر پر ٹیکس عائد کریں گے، غریب کے لیے آسانی ہوگی۔

بغیر سبسڈی کے غریب کا پیٹرول سستا کر دیں گے، کم قیمت گیس کا فیصلہ جنوری اور کم قیمت پیٹرول کا فیصلہ6 ہفتے میں ہوجائے گا۔

پاکستان

وزیر اعظم شہبا ز شریف کا مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم شہبا ز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہبا ز شریف کا مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر راجہ وقار ممتاز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ راجہ وقار ممتاز پارٹی کے ایک مخلص اور عظیم کارکن تھے اور ان کے انتقال سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے راجہ وقار ممتاز کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے غیر متزلزل عزم کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کی تصور کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز ٹو کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی خصوصی اہمیت اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون کے لیے اس کی بھرپور حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ سے سی پیک کے فیز ٹوکی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جب کہ آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کا عندیہ دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جب کہ آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ۔ 

آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔ اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی، قابل ِتجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، ایئربس اے 380 کی کمرشل پروازوں کے آغاز سمیت ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll