جی این این سوشل

پاکستان

خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری  قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کے لیے پابند کیا جائے۔

 

عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کے عدالت میں پہنچنے پر عدالت میں دوبارہ سماعت شروع ہوئی جس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے استدعا کی کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 30 مارچ کو کچہری آ رہے ہیں، عدالت بھی 30 مارچ کو سماعت کر لے، میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29 سے 30 مارچ کرنے کی درخواست دے دیتا ہوں۔

 

جج نے وکیل گوہر علی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، آپ 30 مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ وارنٹِ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے۔

 

اس موقع پر وکیل گوہر علی نے عمران خان کے وارنٹِ معطلی میں 30 مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کر دی۔جج نے کہا کہ 29 مارچ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسے بعد میں جاری کیا گیا، جس کے مطابق عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر کے درخواست نمٹا دی۔

کھیل

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوں گیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس پارٹیر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے الیکشن لڑانے پر غور کررہی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے لیے سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوںگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا ۔

اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔ اظہر الدین ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کےسسر ہیں (اظہرالدین کے بیٹے محمد اسد الدین انعم کے شوہر ہیں ۔یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980 میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کےلئے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا،جبکہ پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290،

ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی چوری اور سہولت کاری کے خلاف اہم اجلاس

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی چوری اور سہولت کاری کے خلاف اہم اجلاس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے افسران جو بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی شروع کی جائے ، لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز اور زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی ، وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ ایسے افسران جو کہ بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی شروع کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جنریشن کمپنیز سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جن کی نجکاری کے لئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے مکمل پلان بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

 

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز تعینات کئے جائیں گے۔

اجلاس کو انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح کم ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 462 (O) میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم لائی گئی ہے جس کے بعد بجلی چوری اب ایک قابل دست اندازی پولیس جرم ہے ۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پچھلے سال ستمبر میں شروع ہونے والی انسداد بجلی چوری مہم کی وجہ سے بجلی چوری کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی، انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ستمبر 2023 سے اب تک 57 ارب روپے کی ریکوری یا وصولی کی جا چکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے کئی انسداد بجلی چوری مہم میں ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی۔ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت کارروائیوں کے نتیجہ میں پنجاب میں 45,777، سندھ 1250، خیبر پختونخوا میں 5121 جبکہ بلوچستان میں 181 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll