اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 112افراد انتقال کرگئے ، جبکہ 4ہزار 976کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید112 افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار094ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50ہزار 158ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد79 ہزار 108ہے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.62 فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ64ہزار 010ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 7ہزار 333فراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71ہزار 524ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 544 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 4ہزار480ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2832افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار760کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں223مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد68 ہزار 906جبکہ اموات کی تعداد631تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 174افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار304ہوچکی ہے جبکہ 428افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4181افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ 54ہزار956مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 days ago


