لاہور : بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ جہانگیر ترین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پہلے سیشن عدالت پہنچے جہاں دونوں نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ڈیرہ فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگ لیا۔ دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک دن کے نوٹس پر تمام چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، امن و امان کی صورتحال کے باعث سب چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، 19 اپریل کو ایف آئی اے میں پیش ہونگے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پروکلا کو عدالتی دائرہ اختیار پردلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا میں اپنے تمام دوستوں کا مشکور ہوں، وہ رمضان میں بھی میرے ساتھ پیشی پر آتے ہیں۔انھوں نے کہا بار بار شوگر مافیا کا شور مچایا جاتا ہے ، اور مجھ پر شوگر مافیا میں شامل ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، لیکن تینوں ایف آئی آرز میں شوگر مافیا کا ذکر نہیں، ان میں چینی کی قیمت بڑھنے کا بھی ذکر نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک فرضی کہانی بنائی ہوئی ہے،میرےتمام کاروبارشفاف ہیں، شوگر کا ان مقدمات کیساتھ کوئی تعلق نہیں، ساری زندگی ایک ہی طریقے سے کام کیا، پہلے کاروبار تھا بعد میں سیاست میں آیا، کارپوریٹ سیکٹر میں ایف آئی آر درج کرنا ایف آئی اے کا کام ہی نہیں، میں ایف آئی اے کے اقدام کو چیلنج کروں گا۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نہیں کہہ رہا کہ کیس ختم کر دیں، لیکن اگر انصاف صحیح معنی میں ہوتا تو مجھ پر ایف آئی آر نہیں بنتی۔ میرے نام پر دھبہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی مذمت کرتا ہوں۔
اس موقع پر ایم این اے راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں تحریک انصاف کے 40 ارکان عمران خان سے انصاف مانگ رہے ہیں، جہانگیر ترین سے نا انصافی ہو رہی ہے، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، ہم اب تک پی ٹی آئی کے پرچم تلے کھڑے ہیں، لیکن آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں، نہ ملا تو فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ کچھ دوستوں کے کہنے پر اسی طرح کا رویہ رہا تو پھر ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں، آج آخری بار کہہ رہے ہیں ہمیں انصاف چاہئے، اس کے بعدہم آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو پر غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔31مارچ کو ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 8 hours ago

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 11 hours ago

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 6 hours ago

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 7 hours ago

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 8 hours ago

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 9 hours ago

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 8 hours ago

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 5 hours ago

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 hours ago

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 9 hours ago

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 11 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 11 hours ago