پاکستان
فواد چوہدری کا وزیر اعظم کے خط پر ردعمل
اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا ہم مستحکم جمہوریت ہوتے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوار چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2023
اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل کا اظہارکرنے ہوئے کہا کہ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھا ہے ۔
پاکستان
لیڈروں کے ساتھ عام کارکنوں کو بھی رہائی کو موقع ملنا چاہیے،اعتزاز احسن
9 مئی کے کیسوں میں سے بڑا کچھ نکلے گیا،یہ سب کیوں ہوا کس نے کیا سب معاملات کھلیں گے،رہنما پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں واقعات ہوئے کہیں پولیس نہیں پہنچی،سمجھ سے بالاتر ہے کہ جہاز کو آگ کیسے لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی و سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ویڈیوز اور آڈیوز کا ذکر کرنا چاہتا ہوں،ایک ویڈیو ہے جس میں ایک صاحب کا چہرہ نظر آ رہا ہےوہ کہہ رہے کہ چیف جسٹس اور اعتزاز احسن عمران خان سے مل کر سازش کر رہے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ اعتزاز احسن وکلاء میں کروڑوں روپے تقسیم کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں بار بار کہا جا رہا ہے کہ جسٹس بندیال اعتزاز احسن اور عمران خان منصوبے بنا رہے ہیں یہ ایک بڑی بہودہ قسم کی آڈیو ویڈیو ہے اگر میں چیف جسٹس اور عمران خان پیسے بانٹ رہے ہیں تو ایجنسیز اور سکیورٹی اداروں کو کیوں پتا نہیں چلا،میرے اور عمران کے پچھے ایجنسیاں لگی ہوئی ہیں،ایجنسیاں تو یہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ عمران خان سوچ کیا رہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو لگنے والی آگ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خاص کیمیکل سے آگ لگائی گئی،کسی پر کیمیکل سے آگ لگانے کا مقدمہ نہیں بنا،چیف جسٹس آف پاکستان اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جھوٹی سازش میں ملوث کیا جا رہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے اس بندے کو پہچانیں اور پکڑیں،لیڈروں کو پتلی گلی سے باہر نکالا جا رہا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کے بعد رہا کیا جا رہا ہے،اسد عمر سمیت دیگر بڑے بڑے لوگوں کو چھوڑا جا رہا ہے،عام کارکن کو بھی رہائی کا موقع ملنا چاہیے۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے مواد بارے کاروائی کریں گے،آئی جی سے سوال کرتا ہوں کہ 7 آٹھ گھنٹے ٹولیاں زمان پارک سے نکل کر جلاؤ گھیراؤ کرتی رہیں،آئی جی صاحب بتائیں 7 آٹھ گھنٹے آپ کیا کرتے رہے؟،9 مئی کے کیسوں میں سے بڑا کچھ نکلے گیا،یہ سب کیوں ہوا کس نے کیا سب معاملات کھلیں گے۔
پاکستان
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
ضلع خضدار کے شمال مغرب میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔

بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے شمال مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کا مرکز ضلع قلات تھا۔زلزلے کی شدت 4.3 نوٹ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
پاکستان
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست گزار تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاق چوک کے قریب گھر سے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔
عبدالرزاق شر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف بطور وزیراعظم آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔
ایس پی شفقت جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ورثا پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی سول اسپتال سے لاش اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے۔
وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے، واضح رہے کہ عبدالرزاق کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کی درخواست پر سماعت 7 جون کو ہونا تھی، لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کرائیں گے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں