جی این این سوشل

جرم

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور: پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی، موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی، موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گذشتہ چار سال سے اسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔

ڈاکٹر کی موت کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔

پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا   ابوظہبی شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

انہیں مسجد کے اس عظیم کردار کے بارے میں بتایاگیا جس کا مقصد اسلامی ثقافت کی حقیقی روح کی ترجمانی کرنا اور دنیابھر میں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا   ابوظہبی  شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے  آج ابوظہبی میں شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا ۔

وزیراعظم نے دورے کے آغاز میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مقبرے پر فاتحہ پڑھی اور متحدہ عرب امارات کے بانی کی بے مثال قیادت کو یاد کیا۔ جن کی بدولت دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کا جذبہ پروان چڑھا۔

انہوں نے پاکستانی عوام اور قیادت کے ساتھ شیخ زاید کے قریبی تعلق کا ذکر کیا۔

وزیراعظم کو اس دورے میں مسجدکے اس عظیم پیغام کے بارے میں بتایا گیا جس میں دوسری ثقافتوں کے لئے بقائے باہمی، رواداری اور فراخدلی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہیں مسجد کے اس عظیم کردار کے بارے میں بتایاگیا جس کا مقصد اسلامی ثقافت کی حقیقی روح کی ترجمانی کرنا اور دنیابھر میں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔شیخ زاید جامع مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے جس میں چالیس ہزار سے زائدنمازیوں کی گنجائش ہے۔شیخ زاید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے 2033 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی, اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہوگئی۔

ا سکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا، کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے معاملے کا جامع جائزہ لینے کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، اعظم خان نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل2 (4) کی خلاف ورزی کی اور امپائر کی ہدایت کے باوجود ضابطہ اخلاق کی تعمیل نہیں کی۔ پی سی بی نے ایک مختصر پریس ریلیز میں کہا، میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان کے 50 فیصد جرمانے کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے جائزہ لیا اور اسے معاف کر دیا ہے۔

کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور بلیوز کے خلاف نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ آفیشلز کی جانب سے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ایسی کسی بھی چیز کو پہننے اور ڈسپلے کرنے یا اپنے آلات کے ذریعے ذاتی پیغامات پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ اس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز اینڈ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے۔ اسی دن شائقین پی سی بی کو اس کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں خاص طور پر جب بات فلسطین کے ساتھ کھڑے کھلاڑیوں کی ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll