جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان عدالت میں پیشی کےلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونگے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان عدالت میں پیشی کےلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آبادہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔

عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت لینے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونگے، عمران خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج ہوئے تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے ، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر MEHNET-PACACIکے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll