افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بھی نوجوان کرکٹرز کوموقع دینے کے فیصلے پرنظر ثانی کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں نوجوانوں کو مواقع دیئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا، بورڈ نے افغانستان کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان کے ہاتھوں سیریزمیں شکست کے بعد اس پلان پرازسر نوغور کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جانا تھا، ون ڈے سیریز میں ان کو شامل کیے جانے کا امکان تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بورڈ ارکان کی رائے ہے کہ پاکستان بھی نوجوان کھلاڑی کھلائے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو اعتماد ملے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلے ہوگا۔
یادرہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکی سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور میں ہو گا، ٹی ٹونٹی میچز کے بعد 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- an hour ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 2 hours ago

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 2 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 2 hours ago

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 4 hours ago

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 2 hours ago

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 2 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 4 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- an hour ago

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 2 hours ago