جی این این سوشل

علاقائی

کھدائی کے دوران کان منہدم ہونے سے دو مزدور جاں بحق

ملبے تلے دب کر تین مزدور زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کھدائی کے دوران کان منہدم ہونے سے دو مزدور جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران کان منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیروان کے علاقے بانڈی نکرہ میں صابن کے پتھر کی کان اچانک گر گئی۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے  باہر

لاہور: وکٹ کیپر  محمد رضوان اور بلے باز محمد عرفان خان طبی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیالوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کا بغور جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات اور ہفتہ کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے۔

 پیشرفت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے T20I میچ سے پہلے ہوئی ہے، جو جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔


ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود دونوں ٹیمیں آنے والے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین سینیٹ  سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  پائیدار دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 
پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں، بلوم نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll