جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ’’وژن وسطی ایشیا‘‘ پالیسی کے تحت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پائیدار روابط قائم کرنا چاہتا ہے،صدر مملکت

کاسا 1000 توانائی منصوبہ وژن وسطی ایشیا کا ایک اہم جزو ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ’’وژن وسطی ایشیا‘‘  پالیسی کے تحت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پائیدار روابط قائم کرنا چاہتا ہے،صدر مملکت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک کی ترقی کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان “وژن وسطی ایشیا” پالیسی کے تحت تمام وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بہتر، نتیجہ خیز اور پائیدار روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں روابط مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، کاسا 1000 توانائی منصوبہ وژن وسطی ایشیا کا ایک اہم جزو ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تاجکستان کے لئے نامزد سفیر محمد سعید سرور سے گفتگو کر رہے تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر توانائی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے کام کریں، نامزد سفیر تاجکستان میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔

صدر نے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان علمی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجک طلبا ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی مواد تک رسائی حاصل کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے بھارت کی اقلیت دشمن اور مسلمان دشمن پالیسیاں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے۔

صدر مملکت نے محمد سعید سرور کو تاجکستان میں بطور پاکستان کے سفیر تعیناتی پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر برادر ملک تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں ۔

 

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9مئی کیسز، عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے معاملے میں ملزمان کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9مئی کیسز، عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی کے پرتشدد مظاہروں سے متعلق کیسز میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ان ملزمان کو گزشتہ روز ہونے والی مقدمے کی کارروائی کیلئے حاضر ہونا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جج ارشد جاوید نے پولیس کو ہدایت دی کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے معاملے میں ملزمان کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کے بعد جج نے ملزمان کو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

ملزمان میں عطا الرحمٰن، عبدالرحمٰن، اکرام اللہ، عبدالہادی، امان اللہ، علی حسن، شہباز صدیق، روبینہ رضوان، عرفان جمیل، سعید شاہ، محسن گل آغا اور محمد پرویز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت اقبال چیمہ کو بھی 9 مئی کے فسادات سے متعلق مزید 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

جج ارشد جاوید نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں 21 مئی تک منظور کرنے کی اجازت دی ہے اور دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

ملزمان نے عسکری ٹاور، شادمان تھانے، (ن) لیگ کے پارٹی دفاتر اور دیگر پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کوکہا کہ ذاتی آمدن ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے۔

عالمی بینک نے جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے تمباکو کی صنعت پر بھی ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے تخمینوں کے مطابق اگر ان تمام تجاویز کو عمل میں لایا گیا تو ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

معروف اقتصادی شخصیت ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی اصلاحاتی ایجنڈا کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکس چوری کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تجاویز کو لے کر فوری اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت آئی ایم ایف سے اگلی کانفرنس میں بات چیت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll