جی این این سوشل

دنیا

جمائمہ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کے گھسنے کی کوشش

جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جمائمہ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کے گھسنے کی کوشش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف  چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

جمائمہ نے سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں”

جمائمہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ نہیں جانتی کہ حالیہ اور سابقہ واقعے میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا اس واقعے میں کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی اور واقعے کے چند روز بعد پھر اسی طرح کا واقعہ پیش آ گیا۔

پاکستان

صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے، عطاءاللہ تارڑ

سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی تشکیل اور عطاءاللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll