سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنےکےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں، انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس مسترد کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خدشات سے متعلق رپورٹس دی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ 20 سال سے ہے، اس کے باوجود انتخابات ہوتے رہے ہیں، جس ضلع میں زیادہ مسئلہ ہے وہاں الیکشن مؤخر ہوسکتے ہیں، 8 اکتوبر کوئی جادوئی تاریخ ہے جو اس دن سب ٹھیک ہوجائے گا، 8 اکتوبر کی جگہ 8 ستمبر یا 8 اگست کیوں نہیں ہوسکتی؟۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دلائل پیش کئے گئے، کہا کہ الیکشن کمیشن کی 8 اکتوبر کی تاریخ عارضی نہیں ہے، کچھ علاقوں میں الیکشن کرائیں تو ایجنسیوں کے مطابق وہاں دہشتگردی کے حملے ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے کی ذمہ داری سے کوئی بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوتے، صاف شفاف انتخابات یقینی بنانے کےلیے الیکشن کمیشن کوئی بھی حکم جاری کرسکتا ہے، ورکرز پارٹی فیصلہ کے مطابق صاف شفاف انتخابات کےلیے وسیع اختیارات ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے کہا آپ کہہ رہے ہیں اداروں سے معاونت نہیں مل رہی، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری سے کیسے بھاگ سکتا ہے؟ صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،انتخابی شیڈول پر عمل شروع ہوگیا تھا،اگر کوئی مشکل تھی تو عدالت آجاتے،الیکشن کمیشن وضاحت کرے کہ الیکشنز 6 ماہ آگے کیوں کردئیے؟ کیا ایسے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پورے کریگا، کیا انتخابات میں 6 ماہ کی تاخیر آئینی مدت کی خلاف ورزی نہیں؟
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ انتخابات کرانے کا اختیار کس دن سے شروع ہوتا ہے؟ انتخابی تاریخ مقرر ہونے سے اختیار شروع ہوتا ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ تاریخ مقرر ہوجائے تو اسے بڑھانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صرف پولنگ کا دن نہیں، پورا الیکشن پروگرام موخر کیا ہے۔
جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن پروگرام تبدیل کرسکتا ہے تاریخ نہیں، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن ٹھوس وجوہات پر الیکشن پروگرام واپس لے سکتا ہے۔

سعودی ائیرلائن نے 100 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈکردیا،زائرین کا شدید احتجاج
- 16 گھنٹے قبل

گوئٹے مالا : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،51افراد ہلاک متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: کیویز کی شاندار بلے بازی پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست
- 14 گھنٹے قبل

برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےخفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات،آغا خان چہارم کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
- 10 گھنٹے قبل

انتخابی نتائج کالعدم قرار،رومانیہ کے صدر نے استعفی دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کاملازمین کی برطرفی کابل مسترد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنا کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے نئے ججز کی تقرری کی منظوری ،جسٹس منیب اور جسٹس منصور کا بائیکاٹ
- 16 گھنٹے قبل

نریندرمودی اخلاقیات بھول گئے، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر
- 15 گھنٹے قبل
نئی دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت
- 14 گھنٹے قبل