دبئی: بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ون ڈے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے میچز انڈیا سے بنگلا دیش منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے گذشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے اجلاسوں میں غیررسمی طور پر اس بات پرغور کیا گیا کہ اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش منتقل کردیے جائیں۔
ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اس سلسلے میں ایشیا کپ کے ماڈل کو سامنے رکھا جارہا ہے جو پاکستان میں کھیلا جائے گا مگر انڈیا کے میچ نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں گے۔
آئی سی سی کے اجلاسوں کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی غیررسمی بات چیت میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےتجویز دی ہے کہ ایشیا کپ کے ماڈل کا اطلاق ورلڈ کپ پر بھی کیا جاسکتا ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی شرکت کا انحصار ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کے فیصلے پر ہوگا۔
آئی سی سی کے اجلاسوں میں پاکستان کے میچز بنگلادیش منتقل کرنے کے امکان پر محض ایک آپشن کے طور پر غیررسمی تبادلہ خیال ہوا ہے اوراس ضمن میں باضابطہ گفت و شنید نہیں ہوئی، مگر پاکستان نےاجلاسوں میں پر زور انداز میں یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ انڈیا پاکستان میں ایشیا کپ کے میچ نہیں کھیل رہا اور اس کا اثر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پر ہوسکتا ہے جس کا انعقاد فروری 2025میں پاکستان میں ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا مگر بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای، اومان، سری لنکا یا انگلینڈ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ پاک بھارت میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے اور اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو پھر فائنل بھی نیوٹرل وینیو ہی پر ہوگا۔

27 ویں آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کے ججز نے اجتماعی استعفے کی تجویز مسترد کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 9 منٹ قبل

سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے کامعاملہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
- 16 منٹ قبل

آسمان کو چھوتا سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 29 منٹ قبل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ضلع کرم : سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز ،فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش
- 24 منٹ قبل

ڈمپر جلانے کا مقدمہ : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل











