پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں ہوئی، جنہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔
ٹیکنالوجی
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ختم کر دی
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ہٹا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اب اس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں ، ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کر دیے ہیں۔
عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تاکہ اس پلیٹ فارم کو جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اس کے لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے دوبارہ قابل رسائی بنایا جائے۔
پاکستان
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار اور عطا تارڑ نے ایس سی او سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں ،شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،ان کاکہناتھا کہ ایک پارٹی 2014 والے کام کررہی ہے،احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے، ریاست پر حملہ کرکے ایک جماعت نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے ، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں،چین کے وزیراعظم پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے ، بھارتی وزیرخارجہ کی دو طرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ، غلطیاں دہرانے کی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں ،کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ۔
دنیا
غزہ کے اسکول میں اسرائیل کی شیلنگ، خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے
غزہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی شیلنگ سے 22 پناہ گزین شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسکول میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے احاطے میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسا دئیے۔ حملے میں 4 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے جنین میں نام نہاد سیکورٹٰی آپریشن کے دوران 18 فلسطینوں کوگرفتار کرلیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا گیا تھا صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت