کھیل
ایشیا کپ، بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارا بھی سیاسی مسئلہ ہے:نجم سیٹھی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات چیت جاری ہے،اگر بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو پھرہمارا بھی یہ سیاسی مسئلہ ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات چیت جاری ہے،اگر بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو پھرہمارا بھی یہ سیاسی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا موقف ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہیے، ہمارا موقف تھا کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جاسکتے ہیں، میں نے تجویز دی کہ پاکستان اپنے میچز پاکستان میں کھیلے اور بھارت والے نیوٹرل مقام پر میچ کھیلیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف ہم نے ٹاپ پلیئرز کو آرام دیا تھا، افغانستان کے خلاف اے ٹیم کوکھلایا، ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرنا تھا،اس ٹیسٹ میں کچھ لوگ فیل ہوگئے کچھ کامیاب رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی اور پی ایس ایل والی پچز میں فرق تھا، پاک افغانستان سیریز میں نوجوانوں کو موقع دینا کامیاب تجربہ رہا۔
پاکستان
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر یاسمین راشد بریت چیلنج کر دی
حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی

لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت کو حکومت پنجاب نے چیلنج کر دیا۔حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملے کی ہدایات دیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی ورکرز کو جناح ہاؤس تک لے کر گئیں، ملزمہ کےخلاف ٹھوس شواہد اور موقع کے گواہان موجود ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی رائش گاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں کے ساتھ ابتدائی طور پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دئیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یاسمین راشد پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج تین مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ تاہم طبی حالت کے پیش نظر پولیس نے اس وقت انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں سے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے لے جایا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس میں فوٹو گرافی ٹیسٹ کے لیے یاسمین راشد کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور وہ تب سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
ایک روز قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کی 23 دیگر ملزمان کے ساتھ رہائی کا حکم دیا تھا اور انہیں کیس سے بری کر دیا تھا۔ 9 مئی کے احتجاج سے متعلق دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا۔
تاہم ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 مئی کے واقعے کے تمام سازشی، منصوبہ ساز اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات سائنسی خطوط پر کی جارہی ہیں۔
پنجاب پولیس کا یہ بیان یاسمین راشد کی بریت کے حوالے سے عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں جاری کیا گیا۔
پاکستان
الیکشن تبھی ہوں گے جب میں الیکشن کراؤں گا: آصف علی زرادری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن تبھی ہوں گے جب میں الیکشن کراؤں گا۔

لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انشا اللّٰہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔
پاکستان
تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ
سندھ: محکمہ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی۔

سندھ حکومت نے عبدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
نیب کا تحریک انصاف کے سیاسی ہنماؤں کے گرد دائرہ تنگ، 22 اہم ہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
پاکستان 58 منٹ پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی