اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے شہبازشریف کے پاس آنا ہوگاکیونکہ وہ وزیراعظم ہیں،آصف علی زرداری

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ میں نے اپنے خلاف سوموٹو دیکھے ہیں،ہمارے خلاف کچھ ہے تو چارج کریں،بینظیر بھٹو شہید کو بھی جیل میں ڈالا گیا،میں نے جیل کے باتھ روم سے کیمرے پکڑے، جج صاحبان کو درخواست دی،ان کاکہناتھا کہ جب رات کو جیل کھولا جاتا ہے اس وقت تو سوموٹو نہیں ہوتا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے جمہوریت بحال کی تھی، سیاست کے 35 سالہ سفر میں بہت سے نشیب وفراز دیکھے،بھٹو صاحب کو ڈی سیٹ کیاگیا،جو خواب ذوالفقار بھٹو اور دیگر قائدین نے دیکھا وہ پورا نہ ہوسکا،ان کاکہناتھا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں،پاکستان کو بچانے کا فرض بھی ہم پر ہے، اللہ نے چاہا تو آئین کو کچھ نہیں ہوگااور نہ ہم ہونے دیں گے۔
آصف زرداری نے کہاکہ سب سیاسی طاقتوں نے ملکر صوبوں کے حقوق کی بات کی،ہم نے کبھی مذہب کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا،کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان دیوالیہ ہوا،انڈیا کے پاس ایک زمانے میں ایک بلین ڈالر ریزرو تھے،آج انڈیا کے پاس660 بلین ریزرو ہیں،ان کاکہناتھا کہ جب تک دم میں دم ہے جمہوریت کو بنائیں گے سنواریں گے۔
سابق صدر نے کہاکہ شہبازشریف سے درخواست کروں گا اپوزیشن سے مذاکرات کریں، مذاکرات میں آنے سے قبل شرائط نہ رکھی جائیں، اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے شہبازشریف کے پاس آنا ہوگاکیونکہ وہ وزیراعظم ہیں۔
کو چیئرمین پیپلز پارتی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن سے بات کرنی چاہئے مگر حزب اختلاف کو آنا پڑے گا,مذاکرات کے لئے کوئی میرے پاس نہ آئے بلکہ وزیراعظم کے پاس جائے کیونکہ وہ اتھارٹی ہے, مذاکرات غیر مشروط ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کہیں میری بات مانیں گے تو بات کرونگا نہیں تو نہیں کرونگا۔
ان کے پاس ایک سابق جماعت کی طرح پیڈ ورکر، پیڈ صحافی اور پیڈ سوشل میڈیا ورکرز ہیں,ان کی اپنی تو کوئی جاگیر نہیں تھی بتائیں نا! کہاں تھی نیازی جاگیر ۔ہم نے 14 سال قید میں پڑھا، سوچا اور عمل کیا، پاک چین اقتصادی راہداری ایسے ہی نہیں سامنے آئی.
آصف زرداری کہا کہ 500 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری چین کی میں یہاں لایا، یہ کوئی قرض یا امداد نہیں تھی مگر پھر اس کے بعد ایک چیف صاحب نے کہاکہ ہم بنائینگے ، ہم نے کہا بسم اللہ بن جانی چاہیئے،اس کے بعد ایک چیف صاحب نے گوادر پورٹ پر سٹے دیدیا پھر اس معاملے کو ہینڈل کیا گیا۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 4 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 21 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 days ago
