گرمی کے خطرے پر علاقائی توجہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے

لندن: ’’دی لانسیٹ پلانیٹری ہیلتھ‘‘ جریدے میں شائع ہونے والے تازہ ترین سائنسی مطالعے کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کو محدود کرنے کے لیے عالمی اہداف پورا کرنے سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں گرمی سے ہونے والی لاکھوں اموات رک سکتی ہیں۔
مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی سے خطے میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 80 فیصد کمی واقع ہو جائے گی۔
گرمی کے خطرے پر علاقائی توجہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب دبئی، نومبر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کاپ ٹوئنٹی ایٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
دنیا کے بہت سے ممالک نے پیرس ماحولیاتی معاہدوں کے تحت گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، جس سےکاربن کے کم اخراج والے توانائی کے ذرائع پر منتقل ہونے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔
لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی زیر قیادت اس تحقیق کے مطابق اگر کاربن کے اخراج میں کمی نہ لائی گئی اور فضا میں اس کی مقدار بڑھ گئی تو ایسی صورت میں اس صدی کے آخر تک خطے میں بسنے والے ہر ایک لاکھ افراد میں سے ہر سال تقریباً 123 افراد گرمی سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے موت کا شکار ہوں گے جو موجودہ گرمی سے ہونے والی اموات کی شرح سے 60 گنا زیادہ اور دنیا کے دیگر خطوں سے کہیں زیادہ ہوگی۔

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- ایک گھنٹہ قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 3 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل