Advertisement
تجارت

سی پیک نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں،سفیرمعین الحق

یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 10th 2023, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی پیک نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں،سفیرمعین الحق

اسلام آباد: چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال سی پیک اور پاک چین تعلقات کے ضمن میں کووڈ-19 سے پہلے کی رفتار بحال ہوجائے گی

ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں کووڈ سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے مزید وفود ملاقاتوں کے لیے چین کا سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کے معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement