سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کیلئے ملک میں حالات صحیح نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن پر نہیں الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے،سیاسی جماعت کے کارکن احتجاج کرتے ہیں، ہتھیار نہیں اٹھاتے۔
عمران خان اور میراڈومیسائل کا فرق ہے،میرا ڈومیسائل عمران خان سے کمزور ہے۔
سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں عمران خان کو کہتا ہوں وہ استعفی دے دیں، ان لوگوں نے 2035 تک اقتدار میں رہنے کا پلان بنا رکھا تھا جو ہم نے فیل کیا۔جنرل(ر) باجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں
ہم نے سیاسی طور پر سوچتے ہوئے عدم اعتماد لائی، ہمیں تب بھی معلوم تھا ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی ہے۔مجھے سیکیورٹی خطرات تھے تو میں نے بم پروف گاڑی لی، میں نے کوئی گاڑی ،کوئی گھڑی کوئی تحفہ نہیں بیچا۔
میں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا کیونکہ انکے ووٹ زیادہ تھے ،ایم کیو ایم کو ہمارے ساتھ فائدہ ہے،کل کو ایم کیو ایم کے ساتھ اور مراسم بڑھ سکتے ہیں،کوشش ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ساتھ ملکر چلیں ۔
میں نے اپنے دور میں ججز کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائیں، آئین اور جمہوریت کو پیپلز پارٹی نے بنایا اور ہم اسے بچائیں گے۔
مجھ سے کسی نےڈیمانڈ نہیں کی، میں نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیئے ، پیپلز پارٹی کی بقا جمہوریت میں ہے، مجھے تاریخ میں زندہ رہنا ہے جسے تاریخ کا نہیں پتہ اسکا میں کیا کروں۔
سندھ اور بلوچستان والے کام پر ووٹ دیتے ہیں، الیکشن کیسے لڑنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے،وقت پر دیکھیں گے ،میں نے اپنے خلاف تمام کیسز جیتے لیے ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل



