عبوری ضمانتوں میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مئی تک توسیع کردی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مئی تک توسیع کردی۔
سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔
بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 3 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 2 منٹ قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 19 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 5 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 23 منٹ قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 11 منٹ قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل