یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔
امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیے جو وائرل ہوگئے۔
من محطة الفضاء الدولية،
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) April 17, 2023
إهداء لعيال سلمان في هذه الليالي المباركة ?⭐️
إهداء لبلاد الحرمين الشريفين، مهبط الوحي وأرض الرسالة، المملكة العربية السعودية. ?? pic.twitter.com/3OQTg4CgXb
سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل خلائی چہل قدمی کریں گے جس کے بعد انہیں خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 25 منٹ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 44 منٹ قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 6 گھنٹے قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- ایک گھنٹہ قبل

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- 2 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 7 گھنٹے قبل