شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے

شائع شدہ 2 years ago پر Apr 19th 2023, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی خواہش ہے کہ شام میں جاری بحران کا سیاسی حل نکالا جائے۔سعودی عرب شام کے بحران کے ایسے حل کا حامی ہے جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور اس کی عرب شناخت کو برقرار رکھے اور اسے اس کے عرب ماحول میں اس طرح بحال کرے جس سے اس کے برادرعوام کی فلاح وبہبود میں مدد ملے۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل کا ایئرپورٹ پراستقبال وزیرایوان صدر منصور عزام نے کیا۔خلیج تعاون کونسل، مصر، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ نے جدہ میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے اوراس میں شامی وزیرخارجہ کے دورے کے بعد شام کی عرب ممالک میں ممکنہ واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور شام نے سفارتی تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ 19 مئی کو الریاض میں عرب لیگ کا آیندہ سربراہ اجلاس ہورہا ہے اور اس سے قبل شام کی تنظیم میں واپسی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 2 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- an hour ago

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 2 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 14 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 13 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 12 hours ago

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 7 minutes ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 13 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 12 hours ago

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 3 minutes ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 13 hours ago
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- an hour ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات