افغان حکومت کو خواتین کے کام بارے قائل نہ کرسکے تو مئی میں وہاں سے نکلنے کو تیا ر ہیں،اقوام متحدہ
افغان حکومت نے مقامی خواتین کو کچھ شعبوں میں کام کی اجازت دی ہے
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو خواتین کے کام کے حوالے سے قائل نہ کرسکے تو مئی میں وہاں سے انخلا کے لیے تیا ر ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ ایکم ستائنر کے حوالے سے بتایا کہ یواین حکام اس امید پر افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں کہ وہ رواں ماہ خواتین کو اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بجا ہے کہ اس وقت ہم جہاں ہیں وہاں اقوام متحدہ کے نظام کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور کام کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔
تاہم یہ بنیادی اصولوں اور انسانی حقوق پر بات چیت سے متعلق نہیں۔ ایکم ستائنر نے کہا کہ افغان حکومت نے مقامی خواتین کو کچھ شعبوں میں کام کی اجازت دی ہے تاہم یواین رپورٹ کے مطابق ملک میں مزید خواتین کو روزگار کی اشد ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغازمیں افغان حکومت نے حکم نامے کے تحت مقامی خواتین کو اقوام متحدہ میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔
حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کرنا ہمارے ملک کااندرونی مسئلہ ہے ، ہمارے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 4 گھنٹے قبل
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
- 37 منٹ قبل
وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی
- 33 منٹ قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- ایک گھنٹہ قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار بھر مؤخر،17 جنوری کو سنایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- 2 گھنٹے قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 4 گھنٹے قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 4 گھنٹے قبل