اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی


اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عید کے دوران گرفتاری روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے، مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی۔ اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اِس واقعے سے ظاہر ہے ایک بیڈ ٹیسٹ پیدا ہوا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے عید کی 5 چھٹیوں میں یہ پھر کوئی آپریشن کریں گے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟۔
بعد ازاں عدالت نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقررکرلی۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 23 minutes ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 4 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- an hour ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 21 minutes ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 31 minutes ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 4 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 2 hours ago

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 6 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 3 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 2 hours ago