لاہور: چند روزمیں پی آئی اے کی ایک اورفضائی میزبان کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں غائب ہوگئی ۔ پی آئی اےنے نوٹس لیتے ہوئے فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا ۔

جی این این کے مطابق ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹوکی پرواز پی کے797 پرگئی تھی اور اسے ۔ پرواز پی کے سیون ایٹ فور پر واپس آنا تھا۔ تاہم اکتیس جنوری کو واپسی پر پتہ چلا کہ فضائی میزبان کا کچھ اتا پتہ نہیں ۔اس سے قبل 27جنوری کورمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈبھی ٹورنٹو پہنچنے پرلاپتہ ہواتھا ، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔
پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ جس کے تحت فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کی تحویل میں رہیں گے ۔کیبن کریو کو امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے بعد پاسپورٹ جمع کرانا لازم ہوگا ۔ پروازوں کی روانگی کے وقت چیک ان پر پاسپورٹ واپس کیاجائیگا ۔ ہوٹل میں بھی عملے کی جانچ پڑتال کی جائیگی ۔ کسی بھی فضائی میزبان کی کمی پرہوٹل عملہ فوری اطلاع دے گا ۔

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پرچاہت فتح علی خان کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 3 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 2 گھنٹے قبل

دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے،شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 22 منٹ قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کی شوٹنگ جاری،موسیقار ذوالفقار عطرے کا آخری گانا بھی شامل
- 6 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 2 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل