جی این این سوشل

دنیا

سوڈان کی لڑائی: سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کو نکال لیا گیا

فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین دیگر ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے بھی انخلاء کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوڈان کی لڑائی: سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کو نکال لیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممالک کی بڑھتی ہوئی فہرست نے سوڈان کے دارالحکومت سے سفارت کاروں اور شہریوں کو نکال دیا ہے کیونکہ خرطوم میں شدید لڑائی جاری ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں نے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا ہے، فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین دیگر ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے بھی انخلاء کیا۔

باقاعدہ فوج اور ایک طاقتور نیم فوجی دستے کے درمیان طاقت کی ایک شیطانی کشمکش نے پورے ملک میں تشدد کو جنم دیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ انہوں نے اتوار کی صبح ایک "تیز اور صاف" آپریشن میں 100 سے کم افراد کو تین چنوک ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایئر لفٹنگ کی تھی۔

خرطوم میں امریکی سفارت خانہ اب بند ہے، اور اس کی سرکاری فیڈ پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے لیے نجی امریکی شہریوں کو نکالنا اتنا محفوظ نہیں ہے۔

برطانیہ کی حکومت برطانوی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو ہوائی جہاز سے ملک سے باہر لے جانے میں کامیاب رہی جسے ایک "پیچیدہ اور تیز رفتار" آپریشن کے طور پر بیان کیا گیا۔ وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ سوڈان میں باقی ماندہ برطانوی شہریوں کو نکالنے کے آپشنز "شدید محدود" ہیں۔

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll