جی این این سوشل

علاقائی

مانسہرہ ، سیاحتی مقام ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کر لیا

ریسکیو کیئے جانے پر سیاحوں نے مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مانسہرہ ، سیاحتی مقام ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مانسہرہ: مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے مشترکہ کوششوں کے دوران بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

چار روز قبل سیاحتی مقام ناران میں بھاری گلیشیئرز کے دوبارہ آنے کے بعد ناران میں محصور ہونے والی چار فیملیز کے 26 افراد جن میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں کو مقامی پولیس اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے طویل اور سخت کوششوں کے بعد بحفاظت ریسکیو کر کے بالاکوٹ پہنچا دیا۔

ریسکیو کیئے جانے پر سیاحوں نے مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ غیر متوقع بارشوں اور ناران اور ملحقہ علاقوں میں برفباری کے بعد تین مزید گلیشیئرز دوبارہ شاہراہِ پر آنے سے مقامی انتظامیہ نے ناران آنے والے سیاحوں پر پابندی عائد کر رکھی تا ہم کاغان شوگران اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاح آ سکتے ہیں۔

 

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll