پی ڈی ایم کی سیاسی موت عوام کے ہاتھوں لکھی جا چکی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک جھانسا ہے، مذاکرات سے انہوں نے وقت چاہا، عید کی چھٹیاں بھی 5 دن کی دیں، پی ڈی ایم کی سیاسی موت عوام کے ہاتھوں لکھی جا چکی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسئلہ قانون اور آئین کا ہے جسکا علم عدلیہ بلند رکھے گی، عدلیہ قانون، آئین کے ماتحت اور پاکستان، تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہیں، عدلیہ نے 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ دیا جو 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، پاکستان کا کوئی قانون دان آکر ٹی وی پر بتا دے کہ کوئی قانون جس کے تحت الیکشن 90 دن سے آگے جا سکتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ ان کے پاس امیدوار نہیں یہ بھاگ گئے، عمران خان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہو گیا ہے، عمران خان نے اپنے امیدواروں کی لسٹ مکمل کر لی اور ان کے پاس لوگ نہیں ہیں، شکست ان کا مقدر ہے، الیکشن ہوں گے، عدلیہ جیتے گی، آئین جیتے گا اور قانون جیتے گا۔

سہ ملکی سیریز فائنل :پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنزکا ہدف
- 11 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- 12 گھنٹے قبل

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 11 گھنٹے قبل

نتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 15 گھنٹے قبل

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
- 10 گھنٹے قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- 8 گھنٹے قبل