Advertisement
تفریح

پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد 51 برس کے ہوگئے

میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں پاکستانی اداکار ہوں،شان شاہد

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 27 2023، 4:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد 51 برس کے ہوگئے

لالی وڈ سپر اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہاپنے 35 سالہ فلمی کیئریر میں 600 سے زائد فلمیں دیں، ان کے لیے یہ اعراز ہے کہ وہ پاکستانی فنکار ہیں۔پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد 51 برس کے ہوگئے۔ سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنی سالگرہ کے موقع پر شان نے بطور محب وطن پاکستانی ایک پیغام لکھا۔

شان کا کہنا تھا کہ  کہ وہ 27 اپریل 1972 کو پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کی پاکستان سےمحبت نا ختم ہونے والی ہے۔ اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔ مگر پھر بھی میری محبت پروان چڑھ رہی ہے۔ 1988 میں پاکستانی فلمی صعنت سے وابستہ ہوا۔ اپنے 35 سالہ فلمی کیئریر میں 600 سے زیادہ فلمیں کیں۔ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں پاکستانی اداکار ہوں ۔ پاکستانیوں کے لیے اپنی خدمات ایسے ہی پیش کرتا رہوں گا۔

Advertisement