اثاثے جے پی مورگن چیز کو منتقل ہوں گے


سان فرانسسکو: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم فرسٹ ریپبلک بینک بھی ناکام ہو گیا ہے اور ریاستی ریگولیٹرز نے اسے اپنے انتظام میں لے لیا ہے۔
گزشتہ صرف دو ماہ کے دوران امریکہ میں کسی بڑے بینک کے ناکام ہو جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔روئٹرزکے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے مالیاتی تحفظ اور جدت پسندی کے محکمے (ڈی ایف پی آئی ) نے بتایا کہ سٹیٹ ریگولیٹرز نے فرسٹ ریپبلک بینک کو بند کر کے اس کا انتظام فوری طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
کیلیفورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل پروٹیکشن اینڈ انوویشن نے بتایا کہ اس نے فرسٹ ریپبلک بینک کے بارے میں ایک ایسے معاہدے پر اتفاق بھی کر لیا ہے، جس کے تحت اس بینک کے سارے اثاثے جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی اور نیشنل ایسوسی ایشن کو فروخت کر دیے جائیں گے۔
کیلفورنیا کا فرسٹ ریپبلک بینک گزشتہ محض دو ماہ کے عرصے میں امریکہ کا ایسا تیسرا بڑا بینک ثابت ہوا ہےجسے کاروباری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
اس سے قبل سیلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک بھی ناکام ہو گئے ۔اس نامزدگی کے بعد فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ فرسٹ ریپبلک بینک میں جمع کردہ تمام رقوم اور اس ادارے کے اثاثے جے پی مورگن چیز بینک کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
فرسٹ ریپبلک بینک کی امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں قائم 84 شاخیں اسی ہفتے کاروبار کے پہلے دن فرسٹ ریپبلک بینک کی شاخوں کے طور پر نہیں بلکہ جے پی مورگن چیز بینک کی شاخوں کے طور پر کھولی جائیں گی۔

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 13 hours ago

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
- 5 minutes ago

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 221 اموات جبکہ 800 سے زائد مکانات تباہ، این ڈی ایم اے
- 24 minutes ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 11 hours ago
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 13 hours ago

ایران کا جوہری پروگرام سمیت یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عباس عراقچی
- 12 minutes ago

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 10 hours ago

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 11 hours ago
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 13 hours ago

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 13 hours ago

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 10 hours ago