Advertisement
پاکستان

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی

شریف خاندان لوگوں کے خلاف جھوٹے پرچے کرنے کے ماہر ہیں،چوہدری پرویز الہیٰ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 4 2023، 7:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مرکزی صدر تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر پٹرول بمب پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین کا کھلواڑ کر رہے ہیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے دہشت والا راستہ نہیں، پرامن راستہ اپنایا۔ شریفوں سے جھوٹے مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ہم عدلیہ میں گئے اور پھر انہوں نے مذاکرات شروع کئے۔

انہوں نے کہا کہ شریف سارا خاندان بدنیت ہے، انہوں نے کچھ نہیں کرنا، یہ لوگوں کے خلاف جھوٹے پرچے کرنے کے ماہر ہیں، ہم ان کو اور ان کے خاندان کو بھی جانتے ہیں، ان کی عادت ہے جس سے وعدہ کرو کبھی پورا نہ کرو۔ مقدمات ساتھ ساتھ چلیں گے، ہم پوری طرح فائٹ کر رہے ہیں، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، ہم نے پیچھے ہٹنے والی بات سیکھی ہی نہیں ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ  ہم ایک مقصد کے لئے نکلے ہیں، ہمارا ایک مشن ہے، ملک کو سنوارنا ہے، ہم نے قوم کو کام کر کے دکھایا ہے، ہم آئندہ بھی کام کر کے دکھائیں گے۔

Advertisement
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • a day ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 3 days ago
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • a day ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 3 days ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 3 days ago
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 2 days ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 3 days ago
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 19 hours ago
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 2 days ago
Advertisement