لاقات میں موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہے،ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا۔
امیر خان متقی نے کہا کہ علاقائی استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ نے افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کیا۔
دوسری جانب پا ک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا
سی پیک کے منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
ملاقات میں چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، سی پیک کی بر وقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں چین کے کردار کو تسلیم کیا۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 4 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago




