سعودی حکمرانوں نے سوڈانیوں کے فائدے کے لیے ساھم پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم چلانے کا بھی حکم دیا ہے

سوڈانیوں کی مدد کے لیے سعودی کوششوں کے فریم ورک کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کو ہدایت کی ہے وہ سوڈانی لوگوں کو 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکمرانوں نے سوڈانیوں کے فائدے کے لیے ساھم پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم چلانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سوڈانیوں کی تکالیف اور مشکلات میں کمی لانا ہے۔مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ فراہم کردہ امداد مشکل وقت میں سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور بحران سے نمٹنے میں ان کی مدد کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سوڈان میں بے گھر ہونے والوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا اور انہیں طبی امداد بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اب تک 550 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 3 hours ago

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 3 hours ago

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 3 hours ago

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- an hour ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 3 hours ago

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 hours ago
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 44 minutes ago

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- an hour ago

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- an hour ago

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 3 hours ago

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 3 hours ago

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 2 hours ago