امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ ڈی سی کے نام سےسالانہ پروگرام کا انعقاد
پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹرک آرٹ ،روایتی لباس، جواہرات، آرٹ نمونے،فرنیچر،قالین اور مزیدار کھانوں کی نمائش کی گئی۔


امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ ڈی سی کے نام سےسالانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹرک آرٹ ،روایتی لباس، جواہرات، آرٹ نمونے،فرنیچر،قالین اور مزیدار کھانوں کی نمائش کی گئی۔
? Fun moments @PakinUSA #PassportDC2023 @TheEventsDC pic.twitter.com/29xwb8rS7A
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) May 7, 2023
پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں 3 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری،سفارتکار،امریکی حکام، تھنک ٹینک کمیونٹی،غیر سرکاری اداروں اور میڈیا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے ملکی ثقافت کی بھرپور نمائندگی کی۔
تقریب میں لگائے گئے سٹالز میں روایتی اور غیر روایتی سلے اور بغیر سلے ڈیزائنر کپڑے و دلہن کے ملبوسات، جواہرات ، زیورات، ہاتھ سے بنے قالین ، چنیوٹی فرنیچر، فن پارے اور پینٹنگز، موسیقی کے آلات، جوتے (پشاوری چپل) اور مختلف مصالحے شامل تھے۔
And that’s a wrap! Thank you everyone who joined us today @TheEventsDC #PassportDC2023
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) May 7, 2023
A great opportunity to share our rich ?? culture, food, and traditions with you all !
Until next time! #PassportDC pic.twitter.com/OlIXRRsqIB
نمائش میں پاکستانی کھانوں اور چائے کے سٹال بھی لگائے گئے جبکہ روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ، تیزی سے بڑھتا ہوا آئی ٹی سیکٹر بھی تھا جو دنیا بھر میں کاروبار کو بڑھانے کے لیے جدید ڈیجیٹل آئی ٹی حل فراہم کرنے میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کی عکاسی ہے۔ نمائش میں شرکا نے مہندی کے سٹال پر اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوائی۔
رکشہ اور سکوٹر پر پینٹ پاکستانی ٹرک آرٹ نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سالانہ پروگرام میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ملک کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا ۔

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 32 منٹ قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 27 منٹ قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 19 منٹ قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 14 منٹ قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 9 منٹ قبل

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 5 منٹ قبل