اسلام آباد جارہے ہیں، پولیس، رینجرز ،ایف سی اور فوج لانے کی کوئی ضرورت نہیں،چیئرمین تحریک انصاف

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے دو وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ایک جب الیکشن ہوں گے تو میں جلسے کروں گا اور مجھے جلسوں سے روکنے کیلئے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
دوسرا یہ کہ اگر پی ڈی ایم اور ان کے ہینڈلرز نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر آئین کی خلاف ورزی کی تو میں عوام کے پاس جاؤں گا تو مجھے عوام کے پاس جانے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عزت ہر شہری کی ہونی چاہیے، وہ قوم کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا؟ پتہ تو تب چلتا جب تحقیقات ہوتیں، بے قصور ہوتا تو سامنے آجاتا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی حکومت ہوتے ہوئے ایف آئی آر میں نام نہیں دے سکے، تحقیقات میں ثابت ہوا کہ 3 شوٹر نے گولیاں چلائیں۔جب ثابت ہواکہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی تو جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کو میرا جواب اور وہ دو بنیادی وجوہات جن کی بنیاد پر پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست مجھے گرفتار کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2023
۱۔ مجھے انتخابی مہم چلانے سے روکنے کیلئے کیونکہ انشاءاللہ جب انتخابات کا اعلان ہوگا تو میں جلسے منعقد کروں گا۔
۲- پی ڈی ایم حکومت اور اس کے… pic.twitter.com/gJDLn0BdxG
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد جارہے ہیں، پولیس، رینجرز ،ایف سی اور فوج لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کے پاس وارنٹ ہیں تو ان کے پاس آئیں، وہ جیل جانے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد بند کرنا، خرچہ کرنا جیسے ملک کا بہت بڑا مجرم آرہا ہے۔ ان پر کوئی کیس نہیں، ڈرامہ نہ کیا جائے، وارنٹ دیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- an hour ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- an hour ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- an hour ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago






