عمران کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا سیاسی مستقبل خطرے میں ہے،چوہدری پرویز الہیٰ
عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں کوئی بھی ان کا بال بیکا نہیں کر سکتا،صدر پاکستان تحریک انصاف


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت پوری قوم کے نمائندہ لیڈر ہیں، ان کے خلاف جو لوگ یہ سب کچھ کر رہے ہیں ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب قوم عمران خان کے ساتھ ہے، نوجوان، خواتین، طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور تمام محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا سیاسی مستقبل خراب ہو جائے گا اور ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام لوگ پرامن احتجاج کریں، اس وقت عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں کوئی بھی عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔
#ImranKhan pic.twitter.com/x0KsPn3Yzf
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) May 9, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا، یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے، عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کارروائی نواز شریف اور شہباز شریف اور ان کے پٹھو رانا ثناء اللہ کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی، عمران خان پر حملہ ہوا ہے ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے، عدلیہ پر بڑی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، اب عدلیہ کا امتحان ہے، وکلا کا امتحان ہے، اب کالا کوٹ انقلاب لے کر آئے گا۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل





.jpeg&w=3840&q=75)
