ویب ڈیسک : حکیم الامت ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 83 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ بیسویں صدی کے معروف شاعر،مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کیا۔ ایف اے کے بعدآپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کیا۔1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔
1905 میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ جیسے اساتذہ نے آپ کی روحانی اور فلسفیانہ تربیت کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپس آنے کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی کے جذبے کو بیدار کیا ۔
علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے شاعری کے ساتھ وکالت کی اور ملک کی سیاسی تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیاعلامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ان کے اردو کے مجموعہ کلام میں ''بانگِ دارا''،''بال جبریل ''،''ضربِ کلیم''اور دیگرکلام شامل ہیں جبکہ فارسی میں ''اسرار خودی''،''رموز بے خودی''،پیام مشرق سمیت ان کی بے شمار تصانیف موجود ہیں ۔ ان کی کئی کتب کے انگریزی،جرمنی،فرانسیسی،چینی،جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں جس سے بیرون ممالک میں بھی لوگ ان کے معترف ہیں۔ علامہ اقبال نے 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔قیام پاکستان سے قبل ہی علامہ محمد اقبال کا 21 اپریل 1938 کو انتقال ہو گیا تھا اور آپ کو لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔آپ کاکلام آج بھی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل




