عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو مجبورا لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا : اسد عمر
اسلام آباد : وفاقی وزیر اور این سی اوسی سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو مجبورا لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے این سی اوسی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ، ملک میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے ، اس بار کورونا سے حفاظتی تدابیردیکھنے میں نہیں آرہیں، کوروناکی روک تھام کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار سے بڑھ چکی ہے، مردان میں کل مثبت کیسز کی شرح 33 فیصداور لاہور میں 27 فیصدہے، 600 سے زائد مریض روزانہ اسپتال جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیراسد عمرنے مزید کہاکہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریض آکسیجن پر ہیں، یہ تعداد کورونا کی پہلی لہر سے 30 فیصدزیادہ ہے، آکسیجن بنانے کی گنجائش لاتعداد نہیں ہے، بھارت میں 15 دن قبل 14 ہزار کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے تھے،بھارت میں کورونا کی شرح میں اضافےکے باعث سفری پابندی عائد کردی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہاکہ کوششوں سے کورونا کے پھیلاؤ کو قدرے کچھ کم کیا ہےکچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے ، کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، صوبوں کی مدد کے لیے وفاق تیار کھڑا ہے، عوام سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کریں گے تومجبوراًلاک ڈاؤن لگانا پڑےگا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید148افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72ہزار 381ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد رہی ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 14 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 13 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 16 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 9 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 15 hours ago




