بلوچستان کےعلاقے ژوب کے رہائشی محمد صادق شاہ ان چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جن کا پاکستان میں جگر کے آٹو ٹرانسپلانٹ جیسا مہنگا ترین علاج ممکن ہوسکا۔ اور یہ کارنامہ کراچی کے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آٹو ٹرانسپلانٹ کے ڈاکٹروں نے سرانجام دیا ہے ۔

تحریر : نیاز علی
پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کے درجنوں کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں تاہم اس میں آٹو لیور ٹرانسپلانٹ پہلے کبھی نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ماہرین کی ٹیم نے ڈاکٹر فیصل کی سربراہی میں ملک میں پہلا ایسا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جس میں مریض کا جگر نکال کر کینسر کو صاف کرکے دوبارہ لگا دیا گیا۔ ’آٹو ٹرانسپلانٹ‘ ایسا نازک آپریشن ہوتا ہے جس میں مریض کو اس کا اپنا ہی جگر صاف کر کے واپس لگایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ کے آٹوٹرانسپلانٹ کے ڈاکٹر جہانزیب کاکہنا ہے کہ 28 سالہ مریض صادق شاہ مندوخیل جگرکے تکلیف کے باعث چند روزقبل ڈاو اسپتال کے شعبہ آٹو ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل کے پاس آیا تھا، جب مریض کے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے تو پتہ چلا کہ جگر کے ایک حصہ میں 9 سینٹی میٹر کی کینسر کی رسولی بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جس سے دل اور دیگر اعضا کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

ڈاکٹرجہانزیب کے مطابق مریض صادق شاہ اور ان کے بھائی علاج کے لیے امریکا جانے کی تیاریاں کررہے تھے، لیکن ہم نے ان کو بڑی مشکل سے سمجھایا کہ امریکا جانے کا وقت گزر چکا ہے اور اگر فوری یہاں آپریشن نہیں کیا گیا تو پھر شاید علاج ممکن نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرزنے معائنہ کے بعد صادق شاہ اور ان کے بھائی کو ڈاو یونیورسٹی میں ہی آٹو ٹرانسپلانٹ کرانے پر راضی کیا ،اس کے ساتھ ساتھ ان کو آپریشن سے پیدا ہونے والی ممکنہ پیچیدگیوں سے بھی آگاہ کیا کیونکہ اس کے لیے ہمارے پاس بھی وقت کم تھا ۔مریض کا ٹیومر جگر میں تین شریانیں متاثرہ کرچکا تھا اور دل کی طرف بڑی تیزی سے بڑھ رہا تھا ۔
محمد صادق شاہ اوران کے خاندان کی رضا مندی سے بالآخر اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈاؤیونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے یہ اہم کارنامہ سرانجام دیا۔ مریض کا جگر نکال کرکینسرسے صاف کیا گیا اور مصنوعی شریانیں لگا کردوبارہ لگا دیا گیا ۔ یہ آپریشن 12 گھنٹے مسلسل جاری رہا اوربڑے پیمانے پر کیے گئے اس آپریشن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف ، انستھیزیا اوردیگرشعبوں کے 40 افراد نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر زکا کہنا ہے کہ اس آٹو ٹرانسپلانٹ میں آٹو ٹرانسپلانٹ کے بعد صادق اب مکمل صحت یاب ہوگیا ہے ۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسعید قریشی نے اس آٹو ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بتایا کہ جگر کے آٹو ٹرانسپلانٹ کے دنیا بھر میں صرف 20 آپریشن ہوئے ہیں ۔ ہم نے رواں سال میں جگر کی پیوند کاری کے 3 آپریشن کیے لیکن آٹو ٹرانسپلانٹ کا یہ پہلا آپریشن تھا ۔اگلے چند ہفتوں میں مزید آٹو ٹرانسپلانٹ کرینگے ۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی نے یہ پروگرام 2015 میں بھارت کےتعاون سے شروع کیا تھا ، اور تربیت کے لیے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے کئی طبی ماہرین کو بھارت اور دیگرممالک بھیجا گیا ۔ڈاؤ یونیورسٹی میں آٹو ٹرانسپلانٹ سے جہاں ملکی سطح پر طب کے شعبے میں تاریخ رقم ہوئی وہیں مریضوں کو بڑی سہولت بھی میسرآئی ہے ۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے ساتھ کراچی کے ایک اور نجی اسپتال نے بھارت کی شراکت سے جگر کی پیوند کاری اور آٹو ٹرانسپلانٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔اس سے قبل ایسے پیچیدہ آپریشنز کے لیے مریضوں کو بھارت یا دیگر ممالک کا رخ کرنا پڑتا تھا اور سفری مشکلات سمیت بھاری اخراجات بھی مریضوں کو برداشت کرنا پڑتے تھے۔ لیکن اس آٹو ٹرانسپلانٹ کے بعد اب مریض اپنا علاج پاکستان میں ہی کرواسکیں گے ۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 14 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل




