جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم :سپریم کورٹ

عمران خان کو پولیس نے سپریم کورٹ میں پہنچا دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  غیر قانونی قرار، عمران خان کو  فوری رہا کرنے کا  حکم :سپریم کورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ کا عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کل سماعت کرے ، کل آپ سلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں ، آپ کو اسلام آباد ہائکورٹ کا فیصلہ آپ کو ماننا ہوگا۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کی گرفتاری  کے بعد ملک میں پرتشدد واقعات ہو رہے ہیں۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے مزید بات کو جاری رکھتے ہوئے  کہا کہ یہ بات کی جارہی ہے کہ آپ کے کارکن باہر غصے میں ہیں۔

عدالت میں عمران خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مجھے ڈنڈے مارے گئے، ایسا تو کسی کریمنل کیساتھ نہیں کیا جاتا۔ مجھے سپریم کورٹ کے باہر سے اغواہ کیا گیا۔

عمران خان کی گرفتاری  کیس کی سماعت میں جاتے ہوئے صحافیوں کو جواب دینے سے گریز

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قرض لینے پر مجبور ہیں  ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینے پر مجبور ہیں اسی لیے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 کھرب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، پاکستانی خزانے میں صرف 9 ارب آرہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہم قرض کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ورنہ وہ لوگ گھر میں بچوں کے ساتھ چائے کافی پئیں، قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، وصولیوں اور واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو محصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہورہے ہیں، 2700 ارب روپے کے کلیمز سے قانون بنادیا ہے، ٹریبنولز میں جو اچھے لوگ ہیں انہیں عزت دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll