جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے:عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے:عدالت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو کسی اور کرمنل کیس میں بھی پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کے تحریری احکامات جاری کردیے اور عمران خان کے وکلا کو ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر مل گیا۔

ٹیکنالوجی

امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

فیصلہ 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف ہے، ٹک ٹاک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

 امریکی عدالت نے بھی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پرعائد کردہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ کولمبیا میں یو ایس کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
عدالتی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی حکومت کا قانون غیر ملکی کمپنی کے کنٹرول کو نشانہ بناتا ہے جبکہ قانون ٹک ٹاک پر مواد یا تقریر کو نشانہ باننے کے خلاف نہیں۔
امریکی عدالت کے مطابق امریکی حکومت آئین اور قانون قومی سلامتی یقینی بنانے کی ضامن ہے،دوسری جانب ٹک ٹاک نے ٹرائل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف امریکا کے ایوان نمائندگان نے 20 اپریل جبکہ سینیٹ نے 24 اپریل کو بل منظور کیا تھاجس کے بعدامریکی صدر جوبائیڈن نے 25 اپریل کو بل پر دستخط کیے، جس کے بعد اسے قانون بنا دیا گیا ۔
خیال رہے کہ اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،مقررہ مدت میں کمپنی کو فروخت نہ کرنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی  کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کر لیا

قومی اسمبلی اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے قومی اسمبلی  کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کر لیا

صدر مملکت آصف  علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان  نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے ک مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مدارس رجسٹریشن سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے 8 دسمبر تک کا وقت دیا ہے، جبکہ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کا رخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی

مئیر کراچی نے سونیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر  کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی

کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی۔

 سفاری پارک کے ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح  جب عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا۔

 ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا، جبکہ سونیا کی موت کے بعد اب صرف دو ہتھینیاں سفاری پارک میں رہ گئی ہیں۔

 سفاری پارک کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا، مئیر کراچی  نے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر  کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll