کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کرنیوالوں اور سہولت کاروں کو72 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے: شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس ہے جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
کورکمانڈر ہاؤس کے دورے کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس مکمل طور پر جل چکا ہے، دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، بلوائیوں اور سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہ دی جائے اور 72 گھنٹوں میں گرفتارکیا جائے۔
75 سالہ تاریخ میں جو دشمن نہ کر سکا وہ عمران نیازی نے کر دیا۔ اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔ جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کر کے بد ترین دہشت گردی کا ثبوت دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کا مذید کہنا تھا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، اس المناک واقعے سے قوم غمگین ہے۔
جنہوں نے ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
سکیورٹی فورسز نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں، عمران خان کا جتھہ دہشت گردوں سے کم نہیں ہے، شرپسندوں کو ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے۔
دہشت گردی واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 13 hours ago
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 8 hours ago
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 9 hours ago
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 10 hours ago
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 10 hours ago
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 8 hours ago
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 13 hours ago
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 13 hours ago
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 11 hours ago
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 14 hours ago
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 13 hours ago
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 12 hours ago