ترکیہ کے اپوزیشن رہنما اور صدارتی امیدوار نے الیکشن میں روسی مداخلت کا الزام عائد کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے اہم اپوزیشن رہنما اور پارلیمانی و صدارتی الیکشن میں ترک صدر طیب اردغان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو نے الیکشن سے ایک روز قبل روس کی مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔
کمال قلیچ دار اوغلو نے کہا کہ ان کے مخالفین کی جانب سے غیر ملکی ہیکرز کو جعلی ویڈیوز اور کچھ آڈیوز بنانے کے لیے ہائر کیا گیا ہے جس کا مقصد الیکشن سے قبل اپوزیشن کو بدنام کرنا ہے۔
کمال قلیچ نے مزید کہا کہ ڈئیر رشین فرینڈز، آپ لوگ سازشوں، سنسنی اور انتہائی جعلی مواد کے پیچھے ہیں جس نے آپ کے ملک کی حقیقت کھول دی ہے، اگر آپ 15 مئی کے بعد ہم سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو ترک ریاست کو اپنا ہاتھ دیں۔
دوسری جانب ماسکو نے کمال قلیچ دار اوغلو کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے الیکشن مہم کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔
کریملن ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کے اپوزیشن رہنما کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور باضابطہ طور پر بتاچکے ہیں کہ ترکیہ کے الیکشن میں مداخلت جیسی کوئی بات نہیں، اگر کسی نے کمال قلیچ کو ایسی کوئی اطلاع دی ہے تو وہ بھی سراسر جھوٹ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکیہ ایک انتہائی ذمہ دار ریاست ہے اور ماسکو ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 6 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 10 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago




