عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس ناقابل سماعت قرار دیا
سول جج نصرمن اللہ کی عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کےکیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے الزام کےکیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ اگرشادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا؟
عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے،ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تووزیراعظم بن جائیں گے، جنوری2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، طلاق نومبر میں ہوئی۔
جج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟
وکیل کا کہنا تھا کہ بنی گالا سے فراڈ شروع ہوا اورنکاح لاہور میں ہوا، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کیلئے لیکر گئےتھے،فروری2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنادیا گیا ہے۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ عدت میں نکاح کےکیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 6 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 2 گھنٹے قبل