جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، ان کے گھر میں جاکر معافی مانگنے کو تیار ہوں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عثمان ڈار کی فیملی اجازت دے تو ان کے گھر جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔


سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کارروائی سے متعلق کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس نے جو کیا وہ باعث ندامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کی والدہ میری بہن ہیں، سوچ ہی نہیں سکتا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا رویہ ہوگا،
ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، میں معافی مانگتا ہوں، ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا، اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہےتوبھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کےساتھ اس طرح رویہ رکھاجائے۔
انتظامیہ اور پولیس کا کچھ نہیں جاتا، میرے لیے باعث شرم ہے، جن خواتین کی عزت پامال ہوئی، ان کے گھروں پر جاکر معافی مانگنے کیلئے تیارہوں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف حملے کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے احکامات پر ہی پولیس نے ان کے گھر اور سیکرٹریٹ پر دھاوا بولا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل



