جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکلالی گئیں

ملک بھر میں 9 مئی کے واقعات پرپاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر شہرریلیاں نکالی گئیں،کندھ کوٹ ، پاک پتن ،سکھیکی ، لیاقت پور اور نوشہرہ سمیت دیگرشہروںمیں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکلالی گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کےپی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے فوجی علاقوں میں جلائوگھیرائو کے واقعات کے بعد ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔

کندھ کوٹ ، پاک پتن ،سکھیکی ، لیاقت پور اورنوشہرہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔

شرکاء نے فوجی جوانوں کو پھول پہنائے ، اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

فیصل آباد میں بھی پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کےمقابلے کیلئے شہری سڑکوں پر آگئے، اور پاک آرمی سے اظہاریکجہتی کیلئےریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

سرگودھا میں بھی شہری پاک فوج کے حق میں سامنے آگئے۔گوجرانوالہ میں کینٹ گیٹ پر بلوائیوں کے حملے کا جواب مختلف اسکولوں کے بچے بچیاں گیریژن پہنچ گئے ،بچوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو پھول پیش کیے ۔

پاکپتن ، بہاولپور، لیاقت پور ،دنیا پوراور پنڈی بھٹیاں میں بھی پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالیں گئیں، جن میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور تاجروں نے شرکت کی۔

اسی طرح خیرپور، کندھ کوٹ اور شکارپور میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اورپاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی

ایبٹ آباد، نوشہرہ اور باجوڑ میں بھی افواج پاکستان کے حق میں شہریوں نے ریلیاں نکالیں، جن میں قبائلی مشران، تاجر برادری اوروکلا کمیونٹی نے شرکت کی۔اس دوران فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll